محفل فورم کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر۔۔

یہ تحریر محفل فورم کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر لکھی گئی تھی۔
عزیز دوستان السلام علیکم اور آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک ہو کہ اس کی کامیابی اور مقبولیت آپ ہی کی وجہ سے ہے۔ ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے کہ میں نے یہ فورم سیٹ‌اپ کی تھی۔ اس وقت محض شغل کے طور پر یہ تجربہ کیا تھا۔ میرا ارادہ تو یہ تھا کہ یہ فورم سیٹ اپ کرکے دوستوں کے حوالے کر دوں تاکہ وہ خود ہی اسے چلائیں۔ مجھے فورم کی ایڈمنسٹریشن تو درکنار، کسی فورم پر پوسٹ کرنے تک کا نہیں پتا تھا۔ لیکن جب کسی اور نے اس فورم کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی نہیں لی تو میں نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور جو کام محض شغل کے طور پر کیا تھا وہ رفتہ رفتہ پہلے جان پھر جانِ جان اور پھر جانِ جانان بن گیا اور ہم پہلے خان پھر خانخان اور پھر خانخانان بنتے گئے ۔ حقیقت میں محفل فورم جاگتی حالت میں میرے حواس پر سوار رہتی ہے (اور اکثر حالت خواب میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے :P )۔اردو ویب کے قیام کا مقصد، جیسے کہ سب کو معلوم ہے، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس سفر میں ہمیں بہت مخلص دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا ہے۔ سب سے پہلے تو یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کے ہیوی ویٹس اعجاز اختر صاح، جیسبادی اور جناب شارق مستقیم نے ہماری برابر حوصلہ افزائی کی۔ دوسری جانب ہر دور میں فورم کی رونقوں کو دوبالا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی دوست سرگرم رہے ہیں۔مجھے نہایت خوشی ہے کہ اردو ویب پر تاریخی اہمیت کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ان میں لائبریری پراجیکٹ، سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن اور اردو لغت پراجیکٹ‌ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی سوفٹویر پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے جو اردو کی ترویج میں سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا ہر پراجیکٹ کا جائزہ الگ سے ایک تفصیلی تحریر کا متقاضی ہے اور یقیناً دوسرے دوست اس پر کچھ لکھ رہے ہوں گے۔ابھی ہمارے سامنے کئی منازل جنہیں ہمیں طے کرنا ہے۔ اردو دنیا کی بڑی زبانوں میں مانی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے انٹرنیٹ پر اس زبان میں مواد نہ ہونے کے برابر رہا ہے۔ میرے اندازے کے مطابق کچھ عرصہ پہلے تک اردو کا مواد یا تو بی بی سی کی اردو ویب سائٹ‌پر ہوتا تھا یا پھر اردو بلاگز پر۔ اب غالبا محفل فورم بھی اس میں شامل ہے۔ اردو ویب پر جاری ہونے والا اردو فورم سوفٹویر اردو کی ترویج کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم انشاءاللہ دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز جیسے کہ ورڈ پریس اور جملہ کے اردو ورژن ریلیز کریں گے جن سے اردو کونٹینٹ پبلش کرنا اور آسان ہوجائے گا۔اگرچہ اردو ویب پر تمام پراجیکٹس پر کام آگے بڑھ رہا ہے لیکن میرے نزدیک ایک پہلو ابھی تک تشنہ ہے اور وہ ہے ایک آن لائن جریدے کا اجراء۔ اس کی راہ میں اگرچہ چند تکنیکی رکاوٹیں حائل ہیں جیسے کہ خاص ایک جریدے کے لیے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی عدم دستیابی وغیرہ لیکن میرے لیے بڑی مشکل اس کو وقت نہ دے سکنا ہے۔ بہرحال میں امید کرتا ہوں کہ کبھی اس سلسلے میں بھی کوئی پیشرفت ہوگی۔محفل فورم کا ایک سال تو نہایت کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ آنے والا سال ہمارے لیے مزید کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔ آمین۔

11 تبصرے:

اردو بلاگر نے کہا

یہ ایک ٹیسٹ تبصرہ ہے۔

اردو بلاگر نے کہا

یہ ایک اور ٹیسٹ تبصرہ ہے۔

Unknown نے کہا

ایک اور تیسٹ تبصرہ

محمد وارث نے کہا

یہ بھی ایک ٹیسٹ تبصرہ ہے!

محمد محمود مغل نے کہا

یہ ایک مشاہداتی تبصرہ ہے

arifkarim نے کہا

اتنا پیارا سانچا تخلیق دینے پر مبارک باد!

cap lara نے کہا

اسلام علیکم
اردو کی ترویج کو مقصد حیات بنا کر چلنے والوں کو اللہ تعالٰی جزائے خیر عطاء فرمائے

اردو بلاگر نے کہا

ایک اور ٹیسٹ تبصرہ

عطاء رفیع نے کہا

خوشی ہوتی ہے کہ کچھ آپ جیسے اچھے لوگ بھی ہیں اس جہاں۔ اللہ آپ کی عمر مبارک کرے۔ آمین

Unknown نے کہا

اسلام علیکم
جناب میں اپنے بلاگ http://yousafg.blogspot.com/ کو انگلش اور اردو میں رکھنا چاہتا ہوں یعنی دونوں زبانوں میں
اور میں بلاگ میں اپنی پسند کی تھیم رکھنا چاہتا ہوں
پلیز اس کا کوئی حل دیں
وسلام عبدالرحمٰن
arehman303@yahoo.com

ساقی سٹوڈیوز نے کہا

اردو کے لئے کوئی ایک ایسا تھیم ہو جو بلاگر پر استعمال کی جا سکے۔

تبصرہ ارسال کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Post a Comment